اشتہار

حیدرآباد : دوست کو قتل کرکے اپنے گھر میں دفن کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کا سراغ مل گیا، جسے اس کے دوست نے قتل کرکے اپنے گھر میں دفن کردیا تھا۔

حیدرآباد کے تھانہ ٹنڈویوسف کی حدود میں ایک دوست نے اپنے دوست کو قتل کرکے اپنے گھر میں ہی دفن کردیا, نوجوان دو ہفتے قبل لاپتہ ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ایک دوست گھر بلا کر قتل کیا اور جرم چھپانے کی کوشش میں مقتول کی لاش کو اپنے گھر کے اندر دفن کردیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم قادر نے دوست عاشق سولنگی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کی، قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

پولیس نے ابتدائی کارروائی میں ملزم کی شک بنیاد پر گرفتار کیا، گرفتارملزم نے دوران تفتیش قتل کے بعدعاشق سولنگی کی لاش دفن کرنے کا انکشاف کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبرکشائی کرکے لاش نکالی جائے گی جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں : دوستوں نے اپنے ہی 17 سالہ دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ ملتان کے شہر شجاع آباد کے علاقے سکندرآباد میں دوستوں نے دوست کی جان لے لی، سکندر آباد کی بستی جھکڑ میں مبینہ طور پر دوستوں نے اپنے ہی 17 سالہ دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول عمار نے اپنے دوستوں سانول اور عدنان کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا تھا، کھانا کھانے کے بعد جیسے ہی دونوں ملزمان گھر سے باہر نکلے، انہوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عمار گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

کراچی : لین دین کا تنازع ، دوست نے والد کے سامنے دوست کو قتل کر دیا

اہم ترین

فرید قریشی
فرید قریشی
فرید احمد قریشی 2014 سے اے آر وائی نیوز کے برطانیہ میں مقیم نمائندے ہیں۔

مزید خبریں