اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دوست ممالک حکومت کی مدد سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ سمجھتےہیں حکومت کیساتھ کھڑا ہونا پاکستان کےعوام کیخلاف کھڑے ہونا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان دنیامیں تنہاہے،دوست ممالک حکومت کی مددسےگریزاں ہیں کیونکہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔
فواد چوہدری نے لکھا ‘اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔
آج پاکستان دنیا میں تنہا ہے،قریب ترین دوست ممالک اس کئےحکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہی،اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2023