تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سمندری مخلوق نے اسکوبا ڈائیور کے ساتھ کیا کیا؟

سوشل میڈیا پر سمندری مخلوق کی ویڈیو اکثر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے برطانیہ کے فرنی جزیرے میں سمندری بلی نے ایک اسکوبا ڈائیور کو گلے سے لگا لیا، ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرمئی رنگ کی سمندری بلی اسکوبا ڈائیور کے پاس گئی اور اسے پانی کے اندر گلے سے لگا لیا۔

ویڈیو میں سمندری بلی کو بین برول کو گہرے پانی میں گلے سے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسکوبا ڈائیور بھی سمندری مخلوق کو پیار کررہے ہیں اور اس کی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں۔

بین برول کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 20 سالوں سے اسکوبا ڈائیونگ کررہے ہیں اور اسی وجہ سے آبی حیات سے اچھی طرح واقف ہوگئے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہماری طرح جانوروں کو بھی گلے لگنے کی ضرورت ہوتی ہے ان کے بھی احساسات ہوتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ سمندری مخلوق انسانوں کی طرح گلے لگ رہی تھی یہ لمحہ بہت ہی حیران کن ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ کاش ہم سب انسان اس کی طرح ہوجائیں اور ہم کوشش کریں کے ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔‘

Comments

- Advertisement -