جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

معمولی تنازعے پر دوستوں نے ساتھی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : بھارتی پولیس نے نوجوان کے قتل کا معمہ چار گھنٹوں میں حل کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں قتل کی خوفناک واردات پیش آئی، جہاں دوستوں نے ہی معمولی تنازعے پر دوست کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی کے علاقے کرشنا نگر میں مقتول اپنے چار دوستوں کے ہمراہ ایک پارٹی میں مصروف تھا کہ نامعلوم بات پر چاروں میں بحث چھڑگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تنازعے میں تبدیل ہوگئی۔

جھگڑے کے دوران مقتول کے دوست ہیمنت، نتن، گورو اور ایک ساتھی نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم کچھ دیر بعد اس پر چاقو سے حملہ کرکے لہولہان کردیا۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع موصول ہوئی تو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ پر نوجوان کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے واقعے کے عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چار گھنٹے کے دوران قتل کا معمہ حل کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کی اس دل دہلا دینے والی واردات سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کی تو انہوں نے قتل کا انکشاف کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں