تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خوف ناک جانور سڑک پر آگیا، لوگوں کی دوڑیں (دل دہلا دینے والے مناظر)

ریاض: سعودی عرب میں سڑک پر دوڑتا لکڑ بھگا شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے المجاردہ کمشنری میں لکڑ بھگا سڑکوں پر نظر آیا جس کے باعث شہری خوف کا شکار ہیں اور متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جانور کو قابو کریں۔

درندے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں لکڑ بھگے کو سڑکوں پردوڑتے دیکھا گیا۔

کمشنری کے باسیوں نے متعلقہ ادارے سے درخواست کی کہ وہ لکڑ بھگے کو پکڑ کرانہیں اس خوف سے نکالیں، وہ اپنے بچوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت لکڑ بھگا سڑکوں پرتھا اتفاق سے کوئی راہ گیر اس کے سامنے نہیں آیا۔

سعودی عرب کے المجاردہ کمشنری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہری آبادی والے علاقے میں اس قسم کے درندے گھس نہ سکیں۔

Comments

- Advertisement -