تازہ ترین

مشکل کی اس گھڑی سےمزید مضبوط قوم بن کرنکلیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بطور قوم پرعزم نوجوانوں کےساتھ اس چیلنج سےنمٹیں گے اور انشااللہ مشکل کی اس گھڑی سےمزید مضبوط قوم بن کرنکلیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز نے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز سے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنےکیلئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وبا کے پیدا شدہ صورتحال کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وبا سے نمٹنے کے لیے آرمی چیف نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات فوج کو دور دراز علاقوں میں امدادی کام تیز کرنےکی ہدایت بھی کی جب کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6 ماہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم پرعزم نوجوانوں کےساتھ اس چیلنج سے نمٹیں گے اور انشااللہ مشکل کی اس گھڑی سےمزید مضبوط قوم بن کرنکلیں گے۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ کرونا وائرس سے نبردآزما بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان بھجوادیاگیا، ضروری میڈیکل سامان آرمی چیف کی ہدایت پربھجوایا گیا، جس میں پرسنل پروٹیکٹو آلات اور طبی ساز وسامان شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -