تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

این سی اوسی کا بوسٹر ڈوز سے متعلق بڑا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کل سے ملک بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں این سی او سی نے لکھا کہ 30سال سے زائد عمر کےافراد یکم جنوری سے ‏بوسٹر ڈوز لگوائیں بوسٹر ڈوز آخری خوراک سے6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائےگی۔

Image

این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اومیکرون کےبڑھتے کیسز کے باعث ایس اوپیز پر ‏عمل کریں، ماسک پہنیں اور ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

قبل ازیں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوویڈ19 کی نئی لہر کی ‏گزشتہ چند ہفتے سےتوقع کی جارہی تھی اب پاکستان میں اس کے واضح شواہد ملنے لگے ہیں۔

اسد عمر نے لکھا کہ کراچی میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو ‏رہا ہے، جینوم سیکونسنگ سے اومی کرون کےبڑھتےکیسز کا کراچی میں خصوصاًپتہ چلا۔

Comments