تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

پاکستان میں سب سے زیادہ ترسیلات زر کس ملک سے آئیں؟ تفصیلات جاری

اسٹیٹ بینک نے ماہ اکتوبر کے دوران آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران کارکنوں کی طرف سے 2.2 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

اکتوبر 2022ء کے دوران ترسیلات میں ماہ بہ ماہ 9.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ سال بسال 15.7 فیصد کمی ہوئی۔

جولائی تا اکتوبر مالی سال 23ء کے دوران مجموعی طور پر 9.9 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات آئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 8.6 فیصد کم ہیں۔

اکتوبر 2022ء کے دوران بیشتر ترسیلات سعودی عرب (570.5 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (427 ملین ڈالر)، برطانیہ (278.8 ملین ڈالر)، اور امریکہ (253.1 ملین ڈالر) سے آئیں۔

Comments

- Advertisement -