ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

فرنٹ فُٹ نوبال فیلڈ امپائرنہیں تھرڈ امپائردے گا، آئی سی سی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نیا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق فرنٹ فٹ نو بال کی اطلاع فیلڈ امپائر نہیں تھرڈ امپائر دے گا۔ پہلی بارپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بدھ کو کھیلے جانے والے ایک روزہ کرکٹ میچ میں یہ تجربہ کیا جائے گا۔

قوانین کے مطابق کرکٹ میچ میں بولرز کی جانب سے ہونے والی فرنٹ فٹ نو بال فیلڈ امپائر دیتے تھے لیکن چوبیس اگست سے کھیلی جانے والی  پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں آئی سی سی نے یہ ذمہ داری ٹی وی امپائر کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق تھرڈ امپائر چار کیمرں کی مدد سے پیجر گھڑی کے ذریعے نوبال کی اطلاع فیلڈ امپائر کو دے گا۔ فیلڈ امپائر نے ہاتھ میں پیجرگھڑی پہن رکھی ہوگی، جو نو بال ہونے والے پر وائبریٹ کرے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر کے حکم کے بغیر فرنٹ فٹ نوبال نہیں دے سکے گا،لیکن اگر کیمرے دستیاب نہیں ہوں تو فیصلہ ان فیلڈ امپائرکریں گے۔

نئے تجربے کی آزمائش چوبیس اگست سے شروع ہونے والی پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز میں کی جائے گی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں