site
stats
پاکستان

پشاورمیں ایف سی جوانوں کی شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈ، عملی تربیت کا شاندارمظاہرہ

پشاور: ایف سی جوانوں کی شاندارپاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی، نوسوپچیس اہلکاروں نے عملی تربیت کا شاندارمظاہرہ کیا، وزیرداخلہ احسن اقبال نےایف سی جوانوں سےحلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمنوں سے لڑنے کا عزم اور وطن کی حفاظت کیلئے پشاور میں ایف سی کے نوسوپچیس جوانوں نے تربیت مکمل کی، پاسنگ آؤٹ میں بینڈز کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

شبقدر ہیڈکوارٹر میں ایف سی کے جوانوں نے پریڈ کی اور وزیرداخلہ احسن اقبال کو سلامی دی، وزیرداخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب میں بینڈز کی شاندارپرفارمنس نے چارچاند لگائے، غباروں اور مختلف رنگوں سے سجی تقریب نے امن کا پیغام دیا، پاسنگ آئوٹ پریڈمیں جوانوں نے عملی تربیت کامظاہرہ کرکے دشمنوں کو دکھا دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں۔

وزیرداخلہ نے دہشت گردی سمیت ہرمحاذپرلڑنےکی تربیت حاصل کرنے والے ایف سی اہلکاروں سے حلف لیا اور انعامات تقسیم کئے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top