The news is by your side.

Advertisement

فروزن ٹو کا دوسرا ٹریلر جاری

بچوں کی سب سے پسندیدہ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا دوسرا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، فروزن کا شمار سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کارٹون اینی میٹڈ فلمز میں ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنہ 2013 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر ڈزنی اینیمیٹڈ فلم فروزن کے دیوانے ایک بار پھر دونوں شہزادیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ والٹ ڈزنی کمپنی نے فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

فروزن دو شہزادیوں کی داستان ہے جن میں سے ایک برف کی جادوئی طاقت کی حامل ہے، ان شہزادیوں کے ماں باپ ایرنڈل نامی فرضی ملک کے حاکم تھے، ایک سفر میں ان کا جہاز ڈوب جاتا ہے اور اٹھارہ سال کی عمر میں ایلسا کو ملکہ بنایا جاتا ہے لیکن اسی تقریب میں ساری دنیا کو پتا چل جاتا ہے کہ نئی ملکہ کے پاس جادوئی قوتیں ہیں۔

فروزن نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا تھا اور اسسپر ڈوپر بلاک بسٹر فلم کا سحر اب تک بچوں اوربڑوں پر یکساں برقرارہے۔ فلم کی مرکزی کردار ایلسا اور آنا کے ملبوسات، ان کی تصاویر سے مزین بیگز، گھڑیاں اور سالگرہ کے کیک آج بھی بے پناہ پسند کیے جاتے ہیں اور اسی مقبولیت کے سبب والٹ ڈزنی اس کا سیکیوئل بنارہا ہے۔

پہلی فلم ملکہ کی کہانی پر مبنی ہے اور دوسری فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلسا اس راز کی تلاش میں ہے کہ اس کے پاس یہ جادوئی طاقت آخر ہے کیوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فروزن ٹو 27 نومبر 2019ء کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں مختلف اینی میٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل،ایڈینا مینزل،جوناتھن گروف اورجوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں ریکارڈکی گئی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں