تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

منجمد افغان فنڈ‌ ہمیں دیا جائے، متاثرین نائن الیون

واشنگٹن : نائن الیون حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں نے امریکا میں منجمد افغان فنڈز نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے مشہور ٹریڈ ٹاور پر خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 7 ارب ڈالرز کے منجمد افغان فنڈز متاثرین نائن الیون میں بطور معاوضہ تقسیم کیے جائیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے طالبان حکومت کو افغانستان کے منجمد فنڈز واپس نہیں کیے تو قوی امکان ہے کہ انہیں نائن الیون کے متاثرہ ڈیڑھ سو خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا میں 7 ارب ڈالرز کے افغان فنڈز منجمد ہیں جب کہ نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے 150 خاندانوں نے زر تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے دس سال قبل 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -