تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فریج میں رکھی سبزیاں استعمال کرنے سے موت ہوسکتی ہے، تحقیق

لندن: غذاؤں کے معیار پر نظر رکھنے والے ادارےنے صارفین کوخبردار کیا ہے کہ فریج میں رکھی سبزیاں استعمال کرنے سے انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی (غذاؤں کے معیار پرنظر) رکھنے والے عالمی ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر اور خصوصاً یورپ میں فریز کی ہوئی سبزیاں استعمال کرنے سے لوگوں کی اموات میں اضافہ ہوا۔

ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فریز کی ہوئی سبزیاں انسانی جسم میں جاکر بیکٹیریا پیدا کرتی ہیں  جس کی وجہ سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سن 2015 میں صرف برطانیہ میں 11 جبکہ آسٹریلیا، ڈنمارک، فن لینڈ اور سوئیڈن میں 47 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بقیہ مریضوں کو بمشکل بچایا گیا۔

ادارے کے مطابق چونکہ سبز  بیچ پر پالش کی جاتی ہے اسی وجہ سے اگر انہیں فریج میں رکھا جائے تو بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے اور یہ انسانی موت کا سبب بھی بنتا ہے۔

امریکی ادارے کے مطابق رواں سال اب تک 11 افراد فریز کی ہوئی مکئی کھانے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے، ڈاکٹر نے اُن کی موت جسم میں بیکٹریا پھیلنے کی تصدیق کی۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فریج میں رکھی سبزیاں استعمال کرنے والے افراد کو اکثر قہہ اور ہاضمے کے مسائل سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے جو صحت پر برے اثرات مرتب کرتا ہے۔

ادارے نے بالخصوص حاملہ خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فریج میں رکھی ہوئی سبزیوں کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں کیونکہ یہ بچے اور اُن کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہے، اس کی وجہ سے دو جانوں کو سنگین مسائل پیش آسکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -