تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سبزیاں اور پھل جسم کی شریانوں کو فعال رکھنے میں معاون

سبزیاں اور پھل کھانے کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں لیکن حال ہی میں ماہرین نے آگاہ کیا ہے کہ پھل اور سبزیاں جسم کی مختلف شریانوں کو صحت مند رکھ کر مختلف امراض سے بچا سکتی ہیں۔

امریکا کی نیویارک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی اس تحقیق کے لیے 35 لاکھ سے زائد امریکیوں کا طبی معائنہ اور تجزیہ کیا گیا۔

تحقیقی سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے اپنی روزمرہ کی خوراک میں باقاعدگی سے پھل اور سبزیوں کو شامل کیا وہ شریانوں کے تنگ ہوجانے کے مرض پیری فیرل آرٹری ڈیزیز سے محفوظ رہے۔

اس مرض میں دل سے ٹانگوں کی طرف جانے والی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں جس سے ٹانگوں کی طرف خون کے بہاؤ میں کمی آجاتی ہے اور ٹانگوں میں کھنچاؤ اور تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹانگوں کے اعصاب بھی تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس سے قبل کئی تحقیقوں میں بتایا جاچکا تھا کہ سبزیاں اور پھل دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہیں، تاہم شریانوں پر ان کا یہ مثبت اثر پہلی بار سامنے آیا ہے۔

مذکورہ تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ بزرگ خواتین و حضرات پھل اور سبزیوں کے باقاعدہ استعمال کے عادی تھے لہٰذا ان میں شریانوں کے تنگ ہوجانے کے مرض کی شرح بھی کم تھی۔

مزید پڑھیں: سبزیاں اور پھل کھائیں، خوش رہیں

اس کے برعکس نوجوانوں نے اپنی غذا میں پھل سبزیاں کم استعمال کیں جس کی وجہ سے ان میں اس مرض کا شکار ہونے کا خطرہ بھی زیادہ دیکھا گیا۔

تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق، ’اگر ہم اپنی نئی نسل کو آگاہی دیں کہ سبزیوں اور پھلوں کا باقاعدہ استعمال کس قدر فائدہ مند ہے، تو ہم بہت سی بیماریوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کرسکتے ہیں‘۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شریانوں کے تنگ ہوجانے کا مرض ان افراد کو خاص طور پر اپنا نشانہ بناتا ہے جو تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق سگریٹ کے عادی افراد کو اپنی خوارک میں زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیئے تاکہ وہ سگریٹ کے تباہ کن اثرات سے کسی حد تک محفوظ رہ سکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -