تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خبردار! یہ اشیا کھبی فریج میں نہ رکھیں

جب بات آتی ہے خوراک کو مناسب طریقے سے ذخیرہ کرنے کی تو کچھ کیا اکثر اس کے لیے فریج، فریزر وغیرہ کا انتخاب کرتے ہیں مگر کیا یہ واقعی ٹھیک ہے؟

حقیقت تو یہ ہے کہ کچھ چیزیں فریج میں رکھنا انہیں خراب رکھنے کے مترادف ہوتا ہے اور وہ کمرے کے عام درجہ حرارت میں زیادہ فریش رہتی ہیں،تو یہاں ہم ایسی ہی غذائی اشیاءکے بارے میں جانے جن کو فریج میں رکھا جائے تو وہ خراب ہوجاتی ہیں۔

شہد کو فریج میں کبھی رکھنے کی ضرورت نہیں یہ خود ہی ہر حال میں ٹھیک رہتا ہے بلکہ یہ کبھی خراب نہیں ہوتا بس آپ کو اس کا ڈھکن مضبوطی سے بند کرنا ہوتا ہے۔Why Shouldn't Babies Eat Honey? | Britannicaایک بڑی تعداد اکثر گرمیوں میں کافی کو محفوظ بنانے کیلئے فریج میں رکھتی ہے، تاہم یہ طریقہ غلط ہے، کافی کو ہرگز فریج میں نہ رکھیں، اس سے نہ صرف اس کا ذائقہ خراب ہوتا ہے بلکہ یہ جم کر خراب ہو جاتی ہے۔

زیتون اور انگور کو فریج میں رکھنا کیسا ہے؟

ویسے تو زیتون کے تیل کو فریج کی بجائے باہر ہی کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہئیے کیونکہ فریج میں یہ گاڑھا ہوکر سخت ہوجاتا ہے مکھن کی طرح۔

انگور کسی برتن میں چند دن تک محفوظ رہ سکتے ہیں تاہم اگر وہ بہت زیادہ پک چکے ہوں تو پھر انہیں فریج میں رکھنا زندگی کچھ بڑھا سکتا ہے۔Apples should be kept in the fridge now – but what about oranges and  bananas? | Food waste | The Guardianایک امریکی تحقیق کے مطابق خربوزوں کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے اس طرح پھل میں شامل اجزاء جیسے بیٹا کیروٹین وغیرہ بڑھ جاتے ہیں جو صحت مند جلد اور بینائی کے لیے فائدے مند ہوتے ہیں جبکہ فریج کی ٹھنڈی ہوا اینٹی آکسائیڈنٹس کی نشوونما کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔

گرمی پسند کرنے والے بینگن بھی فریج میں جلد خراب ہوجاتے ہیں تو انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں محفوظ کرنا چاہئیے۔

سرد درجہ حرارت آلو میں پائے جانے والی نشاستہ کو شوگر میں تبدیل کردیتی ہے جس کے نتیجے میں اس کے ذائقے میں ہلکی سی مٹھاس آجاتی ہے۔Potato nutrition facts & health benefits | Live Scienceآلوﺅں کو 45 فارن ہائیٹ درجہ حرارت میں رکھنا بہترین ہوتا ہے یعنی کسی بھی کاغذ کے تھیلے میں ڈال کر رکھنا کافی ہوتا ہے، سورج کی روشنی میں رکھنا البتہ اسے خراب کرسکتا ہے، بھنڈی بھی گرمی پسند کرتی ہے اور زیادہ ٹھنڈک میں بھورے داغ اس پر نمایاں ہوجاتے ہیں، فریج میں اسی وقت رکھنا چاہئے جب گھر بہت زیادہ گرم ہو۔

اس کے علاوہ مرچوں کو فریج میں رکھنے سے اس کے فائدے کم ہوجاتے ہیں، اسے کسی ٹھنڈی، خشک اور ہوادار جگہ پر رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -