جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

موسم کی اوٹ سے ظاہر ہوتے خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل

اشتہار

حیرت انگیز

موسم بدلتا ہے‌ تو اس کا اثر ہماری طبیعت، مزاج، پہناوے اور پکوان وغیرہ پر بھی پڑتا ہے۔ موسم کے لحاظ سے بازار میں‌ سبزیاں اور پھل نظر آنے لگتے ہیں اور ہماری غذا اور خوراک موسم کی مناسبت سے تبدیل ہوجاتی ہے۔

سردیوں نے اپنی آمد کا اشارہ دے دیا ہے اور جیسے جیسے موسم تبدیل ہورہا ہے، بازار میں موسمِ سرما کے پھل بھی نظر آرہے ہیں۔ یوں تو ہر موسم کا کوئی نہ کوئی خاص پھل ضرور بازار میں موجود ہوتا ہے، لیکن سردیوں میں‌ انار اور کینو کو خاص شمار کیا جاتا ہے۔

موسمِ سرما کے یہ پھل جہاں ہماری غذائی ضرورت پوری کرتے ہیں، وہیں ہمارے لیے صحّت اور توانائی کا خزانہ ثابت ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

کیا آپ جانتے ہیں‌ کہ سردیوں کے وہ کون سے پھل ہیں‌ جو خوش رنگ اور خوش ذائقہ ہی نہیں‌ ہیں‌ بلکہ ان کی تاثیر ایسی ہے کہ یہ سرد موسم کے مضر اثرات سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

فولاد یا آئرن سے بھرپور پھل سیب کے علاوہ اب آپ‌ انار اور امرود جیسے خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل بھی آسانی سے خرید سکتے ہیں جو اس موسم میں بکثرت باغات سے بازاروں‌ تک پہنچتے ہیں۔ ان کے علاوہ انگور، ناشپاتی، کیوی بھی اس موسم میں آسانی سے دست یاب ہوں گے۔

طبی ماہرین کے مطابق موسم کے لحاظ سے پھلوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے، لیکن مختلف امراض‌ جیسے ذیابیطس، فشارِ خون، معدے اور جگر کی تکالیف میں‌ مبتلا لوگوں کو اس سلسلے میں‌ اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں