تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

رمضان المبارک میں گرمی کا توڑ کرنے والے پھل

کراچی : رمضان کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ شروع ہوچکا ہے اور اس سال بھی گرمی کی شدت میں اضافے نے بہت سے لوگ یہ سوچنے پرمجبورہوگئے ہیں کہ اس رمضان میں ایسا کیا کیا جائے کے گرمی کی شدّت کم ہوجائے۔ کون سی ایسی غذالی جائے یا کون سے ایسے مشروبات لئے جائیں جن سے گرمی کی شدّت میں کمی ہو۔

لذت اور غذائیت سے بھرپور پھل گرمی میں کسی نعمت سے کم نہیں، موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی بازراوں میں خوش ذائقہ پھلوں کی جیسے بہار آجاتی ہے اور یہ پھل نا صرف بہت لذیذ ہوتے ہیں بلکہ ان کا استعمال آپ کے لئے باعثِ ٹھنڈک ہے جبکہ ان پھلوں کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو بھی دُورکرتا ہے۔

تربوز

تربوز میں 92 فیصد تک پانی ہوتا ہے۔ یہ پھل زیادہ ترپانی اور چینی پر مشتمل ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بھی وافرمقدارمیں پائے جاتے ہیں جن کے سبب آپ کو بھرپورتوانائی اورہائڈریٹنگ کا احساس حاصل ہوتا ہے۔ اِس سال رمضان چونکہ جون جولائی کے مہینے میں ہے اس لئے تربوز آپ کو وافرمقدار میں بازار میں ملے گا۔

خربوزہ

خربوزہ گرمیوں کا ایک لذیذ پھل ہے، گرمیوں کی تیز دھوپ میں مشقت کے بعد اگر خربوزہ کھایا جائے تو جسم کو سکون ملتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی اور ڈی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، اس میں 90 فی صد پانی موجود ہوتا ہے، گرمیوں کی تیز دھوپ میں مشقت کے بعد اگر خربوزہ کھایا جائے تو جسم کو سکون ملتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی اور ڈی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔

یہ پودوں سے حاصل ہونے والی معدنیات، وٹامن اے اور زی زینتھن (جو کہ ایک اہم غذائی عنصر ہے) سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن اے اور زی زینتھن بینائی کے لیے زبردست ہوتے ہیں۔

فالسے

فالسہ گرمیوں کا مرغوب اور ہر دل پسند پھل ھے۔ یہ پھل کھٹا میٹھا ھونے کی وجہ سے ہر کوئی بڑی رغبت سے کھاتا ہے۔ اس میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ھوتی ہے۔ فولاد اور نمکیات اس کے اہم غذائی اجزآ ہیں۔

شدید گرمی اور لُو میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں 81 فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے۔ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔

چکوترا

چکوترے میں 90 فیصد تک پانی ہوتا ہے اور اس میں کیلوریز اورڈیٹوآکسیفائنگ لیمنوآئڈز کی موجودگی اسے آپ کے لئے اوربھی مفید بناتی ہے۔ رمضان میں چکوترے کا استعمال آپ کو یقیناً پانی کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

آم

پھلوں کا بادشاہ آم آپ کو 135 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ آم کا استعمال وٹامن اے ، بی 6 اورسی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ گرمیوں میں نا صرف آم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں بلکہ یہ کافی سستے بھی ہوتے ہیں۔ اِس لئے اِس رمضان آموں کا استعمال بھرپور کریں اور صحت مند رہیں۔

ترش پھل

مالٹا، انگور اور لیموں جیسے ترش پھل بہت زیادہ ٹھنڈی تاثیر رکھتے ہیں۔ مزیدار ذائقوں کے علاوہ یہ پھل آپ کو صحت مند اور جوان بنائے رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ترش پھل نظام انہضام کو بہتر بنا کر عمومی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -