پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

فیصل آباد:کھیت سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں بر آمد

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : اعوان والا میں کھیت سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، دونوں نے پسند کی شادی نہ ہونے پر مبینہ طور پر خودکشی کی، مقتولہ کی آج بارات آنی تھی ۔

ستیانہ روڈ پر واقع گاؤں اعوان والا کے رہائشی بائیس سالہ عامر شہزاد اور بیس سالہ نجمہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔ عامر کے گھر والوں نے دونوں کی شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ آج نجمہ کی شادی طے تھی اور بارات نے آنا تھا کہ علی الصبح گاؤں کے قریب کھیت سے دونوں کی لاشیں ملیں ۔

دونوں کے سر پر گولیاں لگی تھیں جبکہ لاشوں کے پاس سے پستول بھی ملا ہے ۔

تھانہ صدر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مقتولہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ عامر نجمہ کو اغوا کر کے لے گیا تھا جبکہ مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کو نجمہ کے گھر والوں نے قتل کیا ہے‌۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں