لاہورہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کو کالعدم قراردیتے ہوئے500 یونٹ تک گھریلوصارفین کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کےخلاف نیپرا کارروائی کرے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنےکی بھی ہدایت کر دی۔
ہائیکورٹ نے سولر اور نیوکلیئر سمیت دیگر ذرائع سےبجلی پیدا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیرف میں تبدیلی صارفین سےمذاکرات کیے بغیر نہ کی جائے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کویقینی بنایا جائے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے اظہرصدیق سمیت دیگر کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا ہے۔