تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

بجلی بلوں میں فیول چارجز، عدالت کا صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ

بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھاری چارجز عائد کیے جانے کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی کو 200 یونٹ تک محدود کرنے کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم دیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

واضح رہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح رواں ماہ کراچی الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد کے صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، یونیفارم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ چارجز اور سیلز ٹیکس کے ساتھ بھاری رقم کے بل بھیجے گئے ہیں جو اکثر صارفین کے گزشتہ ماہ کے بل سے 100 فیصد تک زائد ہیں۔

بھاری بلوں کے باعث شہر کراچی کے باسیوں میں کے ای کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران شہر کے کئی مقامات پر مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفاتر کے باہر سخت احتجاجی  مظاہرے بھی کیے ہیں۔

بجلی کے بھاری بل، عدالت کے نیپرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کی کے الیکٹرک کی جانب سے فیول چارجز اور ٹیکس کی مد میں بھاری رقم کی وصولی کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نیپرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -