جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

یورپ میں ایندھن کا بحران: طیاروں کے لیے صرف 6 ہفتوں کا جیٹ فیول باقی

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز(18 اپریل 2026): یورپ میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد طیاروں کے لیے صرف چھ ہفتوں کا جیٹ فیول باقی رہ گیا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے پاس طیاروں کے لیے صرف چھ ہفتوں کا جیٹ فیول رہ گیا ہے، جس کے بعد پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

فاتح بیرول کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ سے ایندھن کی درآمدات فوری طور پر بحال نہ ہوئیں تو جون تک صورتحال انتہائی نازک ہو جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے بعد بھی توانائی کی پیداوار کو مکمل طور پر بحال ہونے میں تقریباً دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ان کے مطابق سعودی عرب کے مقابلے میں عراق میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا عمل زیادہ طویل اور مشکل ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سپلائی چین متاثر رہی تو عالمی سطح پر فضائی سفر اور معیشت پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں