اسلام آباد : حکومت نے آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، 18 اگست کو ردوبدل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ پیر 17 اگست تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی برقرار رہیں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث اوگرا کی جانب سے قیمتوں کا نیا جائزہ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد ویک اینڈ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
Petrol Price, Relief and Other Updates in Pakistan
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔
جس کے بعد 18 اگست بروز منگل سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین اور ردوبدل نافذ ہوگا تاہم پیٹرول 325.43 روپے اور ڈیژل 383.95 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔


