ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان میں ایندھن کی قلت کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

صوبے میں تعلیمی ادارے آج سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔

کوئٹہ، بلوچستان میں کام کرنے والے تمام کالجز و ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، سرکاری اور نجی کالجز 10 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک فوری طور پر بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق خطے کی کشیدہ صورت حال اور ممکنہ اثرات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ملک میں ایندھن کی بچت کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے باعث پاکستان میں ایندھن کے ذخائر 28 روز کے رہ گئے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

+ posts

منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں