اسلام آباد : نیشل بینک سے سوا کروڑ چوری کرنے والے ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی ، ایف آئی اے نے ملزم کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نیشل بینک مردان سے سواکروڑچوری کرنے والے ملزم امیرزیب کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے لیاقت علی خان نے بتایا کہ ملزم اسلام آبادایئرپورٹ سے یواےای فرارکی کوشش کررہاتھا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور سالانہ آڈٹ کی مدد سے ملزم کی نشان دہی ہوئی۔
لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ 26مئی 2021 کوملزم نیشنل بینک سے نقدی لےکربھاگ گیا تھا، ملزم امیر زیب نیشنل بینک میں کیشئرتھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق نقدی چوری کی ایف آئی آر خاتون منیجراور آپریشن منیجر کے خلاف درج کی گئی تھی ، دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔