ابوظبی: فجیرہ میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، الطویین میں سب سے زیادہ 47.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظبی راس الخیمہ کے المرجان میں 39.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شارجہ میں 33.3 ملی میٹر، ابوظہبی کے خطم الشکلہ میں 31.6 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو وادیوں اور برساتی ریلوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد طوفان کے خطرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد طوفان کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
گزشتہ چند گھنٹوں سے متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
یو اے ای میں شدید بارشوں کے بعد طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری کردیا گیا
بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور حدِ نگاہ متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ ہفتے کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے بعد صورتحال میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


