تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

25 مئی واقعات کی مکمل رپورٹ جاری، پولیس افسران بری الذمہ قرار

لاہور: 25 مئی کے واقعات سے متعلق جسٹس شبر رضا رضوی کی مکمل رپورٹ سامنے آگئی جس میں پولیس افسران کو واقعات سے بری الذمہ قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل، علی مرتضیٰ، آئی جی راؤ سردار، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی سی عمر شیر چھٹہ، ایس پی صفدر کاظمی اور عمارہ شیرازی کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔

البتہ رپورٹ میں ڈی ایس پی ناصر مشتاق اور ایس ایچ او فرقان محمود ذمہ دار قرار دیا گیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی تجویز دی گئی۔

جسٹس شبر رضا رضوی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے پولیس افسران کے خلاف الزامات لگائے لیکن ثبوت نہیں دیے، سیاسی جماعت نے چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، آئی جی اور سی سی پی او کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ حمزہ شہباز اور رانا ثنا اللہ کی ایما پر ورکرز پر تشدد کیا گیا، ذمہ دار افراد نے 25 مئی سے پہلے قیام امن کے لیے بامقصد مذاکرات نہیں کیے، ایسے اقدامات نہیں لیے گئے جو اس بری صورتحال کو روک سکتے۔

’25 مئی کے واقعات کو روکنے کے لیے طاقت کے علاوہ دوسرا راستہ اختیار نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں سامنے آیا کہ ناخوشگوار واقعات کئی علاقوں میں پیش آئے۔‘

Comments

- Advertisement -