تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ویکسین نہ لگوانے والوں کی موت کا خطرہ گیارہ فیصد زیادہ

واشنگٹن: مکمل ویکسی نیشن افراد میں کرونا سے موت کا خطرہ کیوں کم ہوتا ہے؟ امریکی حکام نے بتادیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد میں ان لوگوں کی نسبت جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہلاک ہونے کا خطرہ گیارہ گنا کم اور اسپتال داخل ہونے کے امکانات دس گنا کم ہو جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکا میں کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ بہت عام ہو چکا ہے، بیماری سے بچاؤ اور روک تھام کے مرکز کی جانب سے شائع ہونے والے تین نئے صفحات کے ڈیٹا میں ویکسین کی افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈیٹا کے مطابق موڈرنا ویکسین ڈیلٹا کی قسم سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم اس کی وجوہات ابھی پوری طرح سامنے نہیں آسکیں۔

یہ تحقیق صدر جو بائیڈن کی اعلان کردہ اس حکمت عملی کے بعد سامنے آئی ہے جس میں سو یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ یا تو وہ اپنے عملے کی ویکسینیشن کرائیں یا ہر ہفتے ان کا ٹیسٹ کرائیں۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ڈائریکٹر روچیل والینکسی نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایک کے بعد ایک تحقیق میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ ویکسینیشن (کرونا کے خلاف) کام کر رہی ہے۔

پہلی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چار اپریل سے انیس جون کے درمیان تیرہ علاقوں میں لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے، یہ کیسز ڈیلٹا ویریئنٹ سے قبل سامنے آئے تھے جن کا بیس جون سے سترہ جولائی تک موازنہ کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران ویکسین لگوانے والے ایک شخص میں کرونا سے متاثر ہونے کا امکان بڑھا یعنی اس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ جو ویکسین نہ لگوانے والے افراد سے گیارہ گنا کم تھا جو بعد میں پانچ گنا کم ہوا۔

جون سے اگست تک کے جائزے پر مبنی ایک اور تحقیق میں اس وبا کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہونے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ویکسین لگوانے والوں کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات بہت کم تھے، موڈرنا کی افادیت 95 فیصد جبکہ فائزر کی 80 اور جانسن اینڈ جانسن کی 60 فیصد تھی۔

Comments

- Advertisement -