آسٹریلیا کے بگ اینٹ اسٹوڈیو نے ایشیز کرکٹ گیم کی نیا ورژن متعارف کروادیا جو اب پلے اسٹیشن 4 اور زوبوکس ون پر دستیاب ہے جسے ایک خاص رقم کے عوض خریدا جاسکتا ہے۔
اینٹ اسٹوڈیو کی جانب سے ’ڈان بریڈمین کرکٹ‘ گیم پیش کیا گیا جسے صارفین نے بہت پسند کیا تھا تاہم اب کمپنی نے کھلاڑیوں کی شکلوں کے ساتھ ایشیز گیم متعارف کروایا جو بہت شاندار ہے۔ اس گیم میں دنیا کے مشہور کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
گیم کھیلنے والے پلیئرز اس گیم کے ذریعے کرکٹ کے اچھے مقابلے کھیل سکیں گے اور وہ اپنی مرضی سے لمبے چھکے ، تیز ترین باؤلنگ بھی کرواسکیں گے۔
ایشیز 2017 – 2018 کے نام سے متعارف کروائے جانے والے گیم میں پلیئرز اپنی مرضی کے کھلاڑی اور ٹیم منتخب کرسکیں گے۔
ٹیسٹ سیریز مین شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کو اُن کے اصل انداز میں دیکھا جاسکے گا۔
علاوہ ازیں گیم میں دیگر فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں جونیئر کلب کرکٹ، عالمی کرکٹ اور دو اسٹار کرکٹرز کے درمیان مقابلہ وغیرہ شامل ہے۔
گیم کا تمام ریکارڈ آن لائن گروپ (کمیونٹی) پر شیئر کیا جائے گا جس سے پلیئرز مزید بہترین کھیل کھیلیں گے۔