تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

مسافروں کو بڑی رعایت مل گئی، پابندی ختم

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا اور اس کے مشہور ترین شہر ممبئی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانے کی پابندی ختم کردی گئی۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوروناویکسین کی دونوں خوراک لینے والے مسافر سے مہاراشٹرا میں داخلے کے وقت کورونا رپورٹ طلب نہیں کی جائے گی۔ قبل ازیں اندرون ملک مسافروں کے لیے ریاست اور اس کے ممبئی سمیت دیگر شہروں میں جانے کے لیے کورونا رپورٹ منفی شرط تھی۔

Fully Vaccinated Flyers No Longer Need Negative Covid Report To Enter Mumbai

تاہم اب مسافروں کو بڑی رعایت دی گئی ہے لیکن انہیں کووونا ویکسین کی دونوں خوراک لینے کا ثبوت (ویکسینیشن سرٹیفکیٹ) پیش کرنا ہوگا، مکمل ویکسینیشن والے مسافر ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ممبئی کے میونسپل کمشنر نے اس حوالے سے احکامات جاری کردیے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی تاحال برقرار رکھی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -