پشاور : ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ، جس کے بعد ادارے مارچ 2026 تک اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کر سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز منظور کر دیے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے ایک ارب 36 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی ہے، جس سے 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز مارچ 2026 تک اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کر سکیں گی۔
سب سے زیادہ رقم 18 کروڑ روپے ٹی ایم اے پشاور سٹی کے لیے مختص کی گئی ہے، جبکہ بنوں، مردان، ڈی آئی خان، کوہاٹ، سوات اور چارسدہ سمیت متعدد تحصیلوں کو بھی اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرانٹ کے استعمال کو قانونی اور مالی قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


