The news is by your side.

Advertisement

لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد شہید کی نمازجنازہ ادا‘ آرمی چیف کی شرکت

بنوں: لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی. اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ خاوراور نائیک شہزاد شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شرکت کی.

آرمی چیف شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان اور خون پاکستان کے لئے ہے، مادر وطن کے دفاع کے لئے جان سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ پاک مسلح افواج کی جانب سے ملک بھر میں‌ دہشت گردوں کے خلاف “آپریشن ردالفساد ” جاری ہے، گذشتہ شب خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک کارروائی کی جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا.

مزید پڑھیں:بنوں میں کارروائی: لیفٹیننٹ اور نائیک شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

جس کے سبب پاک فوج کی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پاک فوج کے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوگئے تھے.

مزید پڑھیں:پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

خیال رہے کہ آپریشن ردالفساد پاکستان سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز نے متعدد علاقوں سے دو سو سے زائد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں اس دوران چاردہشت گرد ہلاک اورچھ سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں