لیڈی پائلٹ شہید مریم مختارکی نمازِجنازہ ادا، آرمی چیف کا خراج تحسین -
The news is by your side.

Advertisement

لیڈی پائلٹ شہید مریم مختارکی نمازِجنازہ ادا، آرمی چیف کا خراج تحسین

کراچی: پاک فضائیہ طیارہ حادثےمیں شہید لیڈی پائلٹ مریم مختار کی نمازِجنازہ شہرِقائد میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شرکت کی۔

آج صبح میانوالی کے علاقے کندیاں میں بھکڑہ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7جوکہ تربیتی پرواز پر تھا گرکر تباہ ہو گیا تھ، طیارے کے پائلٹ اسکواڈرن لیڈرثاقب عباسی اورفلائنگ آفیسرمریم مختارنے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی تاہم حادثے سے محفوظ نہ رہ سکے۔

دونوں پائلٹوں نے جہاز کو آبادی سے دور نکال کرمیانوالی کے علاقے کندیاں کے نواح میں اجیکٹ کیا ، طیارہ گرنے سے زمین پرکسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم خاتون پائلٹ مریم مختار اس حادثے میں شدید زخمی ہوئیں اور ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئیں جبکہ اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی معمولی زخمی ہوئے۔

لیڈی پائلٹ مریم مختارکاجسدِ خاکی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچایا گیاجہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

شہید پائلٹ کی نمازِ جنازہ میں نمازجنازہ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت ایوی ایشن افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مریم مختار کا تعلق کراچی سے تھا اورانھوں نے دورانِ پروازجام شہادت نوش کرکے پہلی شہید خاتون پائلٹ کا اعزازاپنے نام کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مریم مختار سے اس افسوس ناک سانحے پراظہارِتعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریم مختار پاکستانی خواتین کے لئے رول ماڈل اور باعثِ فخرہیں اور پاک فوج ان کی بہادری اور قربانی پرانہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں