کراچی: معروف عالم دین اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کی نماز جنازہ بولٹن مارکیٹ میں میمن مسجد کے باہر ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو کل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
علامہ کی نماز جنازہ کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ نماز کی اقامت ان کے بیٹے عبدالحق قادری نے ادا کی۔ نماز جنازہ کے بعد علامہ کے جسد خاکی کو میمن مسجد کے اندر رکھ دیا گیا جہاں ان کے چاہنے والوں نے ان کا آخری دیدار کیا۔
علامہ شاہ تراب الحق کی زندگی کا سفر *
شاہ تراب الحق نے تفسیر، حدیث شریف، فقہ حنفی، عقائد، تصوف اور فضائل وغیرہ کے موضوعات پر کتب لکھ کر علمی میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دیں۔ آپ کی مشہور تصانیف میں سے تصوف و طریقت، خواتین اور دینی مسائل، فلاح دارین، رسول خدا کی نماز، امام اعظم ابوحنیفہ، ضیاء الحدیث، جمال مصطفیٰ وغیرہ شامل ہیں۔
علامہ شاہ تراب الحق قادری گردوں کے عارضہ کے باعث 70 سال کی عمرمیں گزشہ روز انتقال کرگئے تھے۔