site
stats
پاکستان

لاہوردھماکے میں جاں بحق ’قاری یوسف‘ کی نمازِ جنازہ ادا

لاہور: گلشنِ اقبال پارک دھماکے میں جاں بحق ہونے والے یوسف کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی، یوسف کوجائے وقوعہ سے اس کا شناختی کارڈ ملنے پرحملہ آورقراردے دیا گیا تھا، تاہم بعد میں آئی جی پنجاب نے تردید بھی کردی تھی۔

تفصٰلات کے مطابق لاہورخودکش حملےمیں جاں بحق قاری یوسف کی نمازجنازہ مظفرگڑھ میں اداکردی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نےشرکت کی۔

نماز جنازہ میں کسی حکومتی شخصیت نے شرکت نہیں کی تاہم رکن قومی اسمبلی جمشید دستی موجود تھے۔

۔ بے گناہ قاری یوسف کولاہوردھماکےکےبعدجائےوقوعہ سےمحض شناختی کارڈملنے پرمبینہ طورپرخودکش حملہ آور قرار دے کراس کےچچااوربھائیوں کو حراست میں لےلیاگیاتھا تاہم گذشتہ روز آئی جی پنجاب نےیوسف کو بے گناہ قرار دیاتھا۔

قاری یوسف کی اگلے مہینے شادی تھی تاہم اس کی زندگی نے وفا نہیں کی اوروہ گلشن اقبال پارک لاہورمیں خودکش دھماکے میں جان کی بازی ہارگیا۔

مظفر گڑھ کے لوگوں نے قاری یوسف کو دہشت گرد قراردینے پرشدید احتجاج کیا تھا اوراسے پورے علاقے کی توہین قراردیا تھا، علاقہ مکینوں کامطالبہ تھا کہ یوسف کو باضابطہ طور پرشہید قراردیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top