site
stats
پاکستان

کراچی میں شہید رینجرزاہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: شہرقائد کے نواحی علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مسجد کی سیکیورٹی پر مامورجاں بحق ہونے والے چاررینجرزاہلکاروں کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی۔

شہید ہونے والے چاروں اہلکاروں کی نماز جنازہ ٹول پلازہ پرقائم رینجرزٹریننگ اسکول میں ادا کی گئی جہاں پر کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختیار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تمام جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کیلئے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکاروں کے نام شاہدعلی، اشتیاق، اخترعلی اور قاسم ہیں۔

پولیس کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں مسجد کی سیکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے دو رینجرز جوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے تھے۔

رینجرز اہلکاروں کی شہادت پروزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے سانحے کی مذمت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top