پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اورماڑہ میں شہید ہونے والے 14 جوانوں کی نماز جنازہ حب چوکی پر ادا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب دہشتگردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے چودہ سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ حب چوکی پر اداکر دی گئی اور لاشوں کو  کراچی منتقل کردیا گیا، شہداء میں7 ایف سی اہلکار اور 7 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ میں جاں بحق چودہ افراد کی لاشیں کراچی منتقل کردی گئیں، ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ کراچی منتقل کرنے سے قبل حب کے علاقے میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایف سی بلوچستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کراچی منتقل کی گئی لاشوں میں سات ایف سی اہلکار اور سات سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں، لاشوں کو ابتدائی ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : کوسٹل ہائی وے پر فورسز اور دہشتگردوں‌ میں‌ جھڑپ، 14 سیکیورٹی اہلکار شہید

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ، جس میں ایف سی بلوچستان کیسات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ جھڑپ میں سات سیکیورٹی گارڈزبھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آرنے بتایا او جی ڈی سی ایل کا قافلہ فورسز کی حفاظت میں گوادر سے کراچی جا رہا تھا، جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہوا تاہم فورسز نے اوجی ڈی سی ایل کے قافلے کو علاقے سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں