ارفع کریم ٹاور دھماکا، شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جناز ادا lahore
The news is by your side.

Advertisement

ارفع کریم ٹاور دھماکا، شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جناز ادا

لاہو: ارفع کریم ٹاور کے نزدیک ہونے والے خود کش دھماکےمیں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی اور ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

جنازے کے شرکاء نے پولیس شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی اور جوانوں کی ہمت و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر رقت آمیز لمحات دیکھنے کو ملے شہید اہلکاروں کے ساتھی اپنے دوستوں کی شہادت پر فخر کر رہے تھے۔

یاد رہے آج سہ پہر چار بجے ارفع کریم ٹاور کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں 28 افراد جاں بحق اور 53 سے زائد زخمی ہو گئے تھے شہید ہونے والوں میں 7 پولیس اہلکار بھی شامل تھے جو تجاوازت کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے دھماکے وقت وہاں موجود تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں