تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پھپھوندی لگی لسی کی ویڈیو : حقیقت سامنے آگئی

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ڈبے میں موجود لسی میں پھپھوندی کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، کمپنی نے وڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک شخص جو مقامی کمپنی کی ٹیٹرا پیک لسی کا پیکٹ خرید کر لایا اور اسے چاقو کی مدد سے کاٹ رہا ہے، ویڈیو میں اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس ڈبے میں موجود لسی میں پھپھوندی (فنگس) لگ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے مذکورہ مشروب کو پینے سے متعلق بھی لوگوں کو ایسی معلومات فراہم کیں کہ جس کو سن کر لوگوں کے ذہنوں میں منفی سوچ پیدا ہوئی۔

اس حوالے سے کمپنی نے فوری طور پر ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیج پر وضاحتی پوسٹ کی کہ اور بتایا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

کمپنی نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے صرف لوگوں کو ہماری مصنوعات خریدنے سے ڈرانے کے لیے بنایا گیا تھا، خواہ وہ لسی، دہی، یا کوئی اور دودھ سے تیار کردہ مصنوعات ہوں۔

کمپنی ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ویڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ باکس کے اندر فنگس کی آلودگی تھی کیونکہ ٹیٹرا پیک مصنوعات مکمل طور پر سیلڈ ہوتی ہیں اور اس میں ہوا تک نہیں جاسکتی۔ اس لیے سیل بند باکس میں فنگس کے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ویڈیو بنانے والے نے کمپنی کو برا دکھانے کے لیے پورا منظر گھڑ لیا تھا، باوجود اس کے کہ کمپنی کی ہر پروڈکٹ پر وارننگ درج ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق صارفین کی طرف سے خریدی گئی کوئی بھی پروڈکٹ جو خراب یا لیک ہو گئی ہو اس کی ذمہ داری کمپنی کی نہیں ہوگی کیونکہ یہ صارفین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی پروڈکٹ کو خریدنے سے پہلے چیک کریں۔

Comments

- Advertisement -