بھارت: ڈانس کرنے والے انوکھے امپائر کی ویڈیو وائرل ہوگئی
The news is by your side.

Advertisement

بھارت: ڈانس کرنے والے انوکھے امپائر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

دہلی: بھارتی کے ڈانسنگ امپائر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ برصغیر کا مقبول ترین کھیل ہے، جس کی خبریں خصوصی توجہ حاصل کرتی ہیں  اور اگر خبر نرالی ہو، تو چند ہی لمحوں میں موضوع بحث بن جاتی ہے۔

کچھ ایسا ہی معاملہ بھارت کے ڈانسنگ امپائر کا بھی ہے، جو خوب ناچ ناچ کر چھکے اور چوکے کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ دل چسپ شخصیت کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ ابھی یہ واضح نہیں ہوا، کوئی شخص اس دعوے کے ساتھ سامنے نہیں آیا کہ وہ اس نرالے امپائر کو جانتا ہے، اس لیے انھیں ڈانسنگ امپائر کہہ کر پکارا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’امپائر پر کیوں چیخے؟‘‘ آئی سی سی نے شکیب الحسن پر جرمانہ عائد کر دیا

یہ ایک پرانی ویڈیو ہے، جو ایک کلب میچ کے دوران بنائی گئی، جس میں جناب امپائر رقص کرتے ہوئے چھکے اور چوکے کے اشارے کر رہے ہیں۔

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اجے جڈیجا نے یہ ویڈیو شیئر کی، جو پلوں میں وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارف نے اس پر بڑے دل چسپ تبصرہ کیے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ جلد میڈیا اس دل چسپ امپائر تک پہنچ جائے گا، جن کے انوکھے ڈھب نے انھیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں