تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فرقان قریشی اور فریال محمود کی تصویر وائرل کیوں ہوئی؟

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فرقان قریشی نے اداکارہ فریال محمود کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرقان قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی اداکارہ فریال محمود کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فریال محمود سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ فرقان قریشی نے سفید لباس کے ساتھ سرخ ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فریال محمود فرقان قریشی سے کچھ کہہ رہی ہیں اور وہ ان کی بات بڑے غور سے سن رہے ہیں۔

فرقال قریشی نے تصویر کے کیپشن میں فریال محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فریال محمود پوری دنیا کو لعنت دیتے ہوئے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Furqan Qureshi (@furqankqureshi)

اداکار کی اس پوسٹ پر جہاں مداح ہنسنے پر مجبور ہوگئے وہیں شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انوشے عباسی نے بھی قہقہ لگایا۔

دوسری جانب فرقان قریشی کی یہ تصویر فریال محمود کی جانب سے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ہے۔

 فریال محمود کی تصویر پر فرقان قریشی کا دلچسپ کیپشن مقبول ہو گیا

واضح رہے کہ اداکار فرقان قریشی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’اولاد‘ میں عدنان نامی نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مرینہ خان، محمد احمد، سنیتا مارشل، حنا جاوید ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -