تازہ ترین

علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علاقائی پروازوں کی بندش میں 7 مئی تک کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاظر ڈومیسٹک فلائٹس پر عائد پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے علاقائی پروازوں پر پابندی ہوگی تاہم خصوصی، چارٹرڈ اور کارگو پروازیں مخصوص اجازت نامہ کے ساتھ آپریٹ کی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن ڈویژن نے پابندی میں توسیع کے بعد نوٹم جاری کر دیا ہے، اس سے قبل 30 اپریل تک ڈومیسٹک پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی اور علاقائی پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر چکا ہے، نئے ایس او پیز 18 سے 30 اپریل تک کے لیے جاری کیے گئے، ایس او پیز تمام کمرشل اور پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پر لاگو ہوں گے، پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط ہے۔

ایس او پی کے مطابق جہاز کو اڑان بھرنے سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ لازمی ہونا چاہیئے۔

سی اے اے کے مطابق مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا بھی کمرشل و پرائیوٹ فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذاتی حفاظت اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہداہت کی گئی ہے۔

جہاز میں دوران پرواز مسافروں کا سٹنگ پلان تصاویر کی صورت میں سی اے اے کو بھجوایا جائے گا۔

ایس او پیز کے مطابق پرواز کی ایئر پورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کا سامان جراثیم سے پاک کر کے دیا جائے گا، بین الاقوامی پرواز کے مسافروں کو پاکستان آمد پر 7 سے 14 روز تک قرنطینہ کیا جائے گا، پرواز کے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کروانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں