کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں توسیع کردی جب کہ ملک بھر میں چارٹر طیاروں پر عائد پابندی بھی 21 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت تمام اندرون و بیرون ملک کی پروازوں پر پابندی میں 21 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف خصوصی اجازت کے تحت آپریٹ ہونے والی پروازوں کو پاکستانی ائیرپورٹس پر اترنے کی اجازت ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جنرل ایوی ایشن کے طیاروں پر پابندی 21 اپریل تک توسیع کر دی ہے، ملک بھر میں چارٹر طیاروں پر بھی 21 اپریل تک پابندی عائد رہے گی۔
وزیراعلی پنجاب، وزیر اعلی سندھ، بلوچستان، کے چارٹر طیاروں اور ہیلی کاپٹر کو بھی اڑان بڑھنے کی اجازت نہیں ہو گئی اور پرواز کے لیے صوبائی حکومتوں کو سی اے اے سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔
لاہور فلائینگ کلب، ملتان فلائنگ کلب، پشاور فلائنگ کلب، راولپنڈی فکائنگ کلب کے چھوٹے طیاروں کے اڑان بھر پر بھی پابندی عائد رہے گی۔