The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مزید اقدامات

اسلام آباد: سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن (پی آئی اے) کا آپریشن جاری ہے۔ پی آئی اے 8جولائی کو ریاض سے کراچی کے لیے پرواز آپریٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیشن منیجرریاض نے کہا ہے کہ پی آئی اے 8جولائی کو ریاض سے کراچی کے لیے پرواز آپریٹ کرے گی، پی کے9730سے 250 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔ 25 جون کو خصوصی پروازوں کے ذریعے 4ہزار800 سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا گیا تھا۔ دمام سے 2ہزار400سے زائد پاکستانی آئے۔

خیال رہے پی آئی اے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی، جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا، ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں