تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سائنسدانوں کا کارنامہ، درد محسوس کرنے والا روبوٹ تیار

ٹوکیو : جاپانی سائنسدانوں نے بچوں کی طرح کا ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو تکلیف کا احساس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا بھر میں انسانوں کے امور میں آسانی اور انہیں جلدی نمٹانے کے لیے سائنس دانوں نے روبوٹ تیار کیے ہیں جو ترقی یافتہ ممالک بالخصوص چین اور جاپان میں انسانی کام بخوبی انجام دے رہے ہیں لیکن اب تک بنائے جانے والے تمام روبوٹ تکلیف کے احساس سے عاری تھے۔

اب جاپانی سائنس دانوں نے ایسا اینڈروئنڈ روبوٹ تیار کیا ہے جو تکلیف محسوس کرسکتا ہے۔


یہ ایجاد اوساکا یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ایک گروپ نے پروفیسر منورو اساڈا کی زیر قیادت کی ہے، سائنس دانوں کے گروپ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جس میں روبوٹ اور انسان ایک ساتھ رہیں گے، جیسا سنہ 1982 میں بنائی جانے والی فلم بلیڈ رنر میں دکھایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -