ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

پاکستان میں معدنیات کی کھوج کے لیے معاہدے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او ) اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مابین معدنیات کی کھوج کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کے مابین معدنیات کی کھوج کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغازہوا۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) اور پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ (PPL) نے اپنے متعلقہ شعبوں کے استعمال سے بلوچستان کے علاقے چاغی میں تحقیق کے لئے شراکت پر اتفاق کیا، اس شراکت کا مقصد عالمی معیار کے تانبے اور سونے کی دریافت کے منصوبے پر باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

یہ اشتراک پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کر کے ملک کو سماجی اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں