تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

جی -7 ممالک کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کا متبادل لانے کا اعلان

برلن: جی-7 ممالک نے چین کے عالمی بیلٹ اینڈ روڈ کے متبادل منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، جس کیلئے رکن ممالک 600 ارب ڈالرز فراہم کرین گے۔

جی-7 ممالک نے اس منصوبہ کا اعلان جرمنی میں جاری کانفرنس کے دوران کیا۔ منصوبہ کے تحت جی سیون ممالک آئندہ 5 برسوں کے دوران ترقی پذیر ممالک میں انفرا اسٹرکچر منصوبوں کے لیے 600 ارب ڈالرز فراہم کریں گے۔

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اکثر ضروری انفرا اسٹرکچر موجود نہ ہونے کے باعث منفی حالات سے متاثر ہوتے ہیں اور انہیں صورتحال سے باہر نکلنے میں زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے آئندہ 5 برسوں کے دوران غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک کو مختلف منصوبوں کیلئے 200 ارب ڈالرز گرانٹس، وفاقی فنڈز اور نجی سرمایہ کاری کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اس سے ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ عالمی صحت، صنفی مساوات اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر جیسے شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔

اس پراجیکٹ کے لیے یورپی یونین نے 317 ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کینیڈا، جاپان اور چند عالمی مالیاتی ادارے بھی اس منصوبے کے لیے اربوں ڈالرز فراہم کریں گے۔

یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد چین کے بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا متبادل دنیا کو فراہم کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ اس وقت 100 سے زیادہ ممالک میں کام کررہا ہے جس کا مقصد ایشیا سے یورپ تک جانے والے قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی روٹ کا جدید ورژن تیار کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -