تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب، ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری

کراچی / ریاض: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن (گاکا) نے ملکی اور غیرملکی فلائٹ آپریشن کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نئے ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ مملکت کے تمام ائیر پورٹس  مکمل طور فعال ہیں۔

ہدایت نامے کے مطابق سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس ملکی اور غیر ملکی فلائٹ آپریشن کے لئے مکمل گنجائش کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

گاکا کے مطابق سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے کرونا ویکسی نیشن کارڈ کی تصدیق توکلنا موبائل اپیلی کیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

گاکا نے کہا کہ سعودی سول ایوی ایشن کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر  فضائی کمپنی اور مسافر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کئی ممالک سے غیرملکی مسافروں اور زائرین کو سعودی عرب پہنچنے کی اجازت ہے۔

سعودی عرب جانے والوں کے لیے مملکت میں ویکسی نیشن یا منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں