گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 15 دن کے لئے کام کرنے پابندی عائد -
The news is by your side.

Advertisement

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 15 دن کے لئے کام کرنے پابندی عائد

کراچی : گزشتہ روز سانحہ کے بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں پندرہ دن کے لئے کام کرنے پابندی عائد کردی گئی جبکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آگ سے جاں بحق افراد کی میتیں کراچی سے پشاور روانہ کردی گئیں، میتیں پشاور سے سوات انکے آبائی گاؤں منتقل کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گڈانی کے بعد ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے دفعہ ایک چوالیس نافذ کردی اور گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں پندرہ دن کےلئے کام کرنے پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری جانب سانحہ میں جاں بحق پانچ محنت کشوں کی میتیں کارگو پرواز کے ذریعے کراچی سے پشاور کیلئے روانہ کردی گئیں، ایدھی ترجمان کے مطابق میتوں کو پشاور سے سوات ان کے آبائی گاؤں منتقل کیا جائے گا،جہاں ان کی تدفین کی جائیں گی۔


مزید پڑھیں : گڈانی شپ یارڈ، لنگراندازجہازمیں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق


یاد رہے کہ گزشتہ روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز کی کٹائی کے دوران آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 5مزدور جھلس کر جاں بحق ہوئے،
پانچوں افراد محنت کش تھے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی اسی جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے لیکن خوش قسمتی سےاس حادثےمیں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یکم نومبر 2016 کو ایک جہاز کے آئل ٹینک میں صفائی کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی، حادثے میں آئل ٹینک کے اندر کام کرنے والے 23 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں