تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ہندو انتہاپسندوں سے مسلمان لڑکے کی جان بچانے والے سکھ پولیس آفیسر کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمان لڑکے کو قتل کرنے کی کوشش سکھ پولیس آفیسر نے ناکام بنادی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ایک اور مسلمان ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے سے بچ گیا، سکھ پولیس آفیسر گگن دیپ سنگھ نے اپنی جان پر کھیل کر مسلمان نوجوان کو ہندو انتہاپسندوں کے چنگل سے چھڑا لیا۔

ایک ہندو لڑکی اور مسلمان لڑکا رام نگر مندر کے پاس ایک دوسرے گفتگو میں مصروف تھے، جب مندر میں موجود لوگوں کو یہ پتہ چلا کہ لڑکا مسلمان ہے تو وہ اسے قتل کرنے کے درپے ہوگئے۔

مندر کے قریب موجود سکھ سب انسپکٹر گگن دیپ سنگھ نے جب یہ منظر دیکھا تو انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمان لڑکے کو قتل ہونے سے بچایا اور اسے باحفاظت اپنے ساتھ نکال کر لے گئے۔

مذکورہ سب انسپکٹر گگن دیپ سنگھ کی مسلمان کو قتل ہونے سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بہادر پولیس آفیسر کو حقیقی ہیرو کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمان نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا، بھارتی پولیس نے قتل کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -