The news is by your side.

Advertisement

جی ایس پی پلس سے فوائد حاصل کرنے کا تاثردرست نہیں: خرم دستگیر

کراچی: وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرنے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس سے فوائد حاصل نہ کرنے کا تاثردرست نہیں ہے، جی ایس پی پلس سے یورپ میں نئی منڈیاں بھی حاصل ہورہی ہیں۔

کراچی میں مشینری نمائش میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ ایکسپورٹرز کے رواں مالی سال میں پچاس لاکھ تک ریفنڈ ادا کردیئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کا خود جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو زیروریٹڈ کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹرکو عالمی کساد بازاری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،انھوں نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں